محل تبلیغات شما




امام حسن مجتبی علیہ السلام کی زندگی کے اخلاقی پہلو تحریر: محمد احسن عباس اہلبیت اطہار(ع) کی زندگانی کے سلسلے میں دو طرح سے گفتگو کی جا سکتی ہے۔ ایک یہ کہ ان کی سوانح حیات پیش کی جائے یعنی انکی تاریخ ولادت، تاریخ وفات، ازواج کی تعداد، اولاد کی تعداد، خلفائے وقت وغیرہ وغیرہ بیان کئےجائیں۔ دوسرے یہ کہ قرآنی طرز سے گفتگو کی جائے۔ قرآنی طرز یہ ہے: قَد کَانَت لَکُم اُسوَةٌ حَسَنَةٌ فِی اِبرَاهِیم وَ الَّذَینَ مَعَهُ» 1 اور لَقَد کَانَ لَکُم فِی رَسُولِ‌اللهِ
حضرت خدیجۃ الکبری، عظیم المرتبت خاتون ✍️تحریر: رضوان نقوی یہ با عظمت خاتون، جہالت و بت پرستی کے تاریکی دور میں بھی اپنی دقیق بصیرت سے پیغمبر آخرامان کی معرفت حاصل کر چکی تھیں۔ آپ کی رسول اللہ کے ساتھ ازدواجی زندگی، شوہر داری، تربیت اولاد، ہمسایوں اور تازہ مسلمانوں حتی مشرکین کے ساتھ آپ کا برتاو ایک بے مثال شخصیت کی عکاسی ہے۔ اسی لئے رسول اکرم نے ہمیشہ آپ کے فقدان کو محسوس کیا اور آپ کو نیک الفاظ سے یاد فرماتے رہے- حضرت خدیجہ کا گھر، اسلام کے ان اہم
دوسروں کی قدر کرنا سیکھئے تحریر : عارف حسین جو لوگ انسانی اقدار کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ، وہ کبھی بھی منزل مقصود کو نہیں پہنچ سکتا۔ کامیابی صرف قدر شناس لوگوں کا ہی مقدر ہے۔ چنانچہ امام علی علیہ السلام نے فرمایا: " *قَدْرُ الرَّجُلِ عَلَی قَدْرِ هِمَّتِهِ وَ صِدْقُهُ عَلَی قَدْرِ مُرُوءَتِهِ وَ شَجَاعَتُهُ عَلَی قَدْرِ أَنَفَتِهِ وَ عِفَّتُهُ عَلَی قَدْرِ غَیْرَتِهِ* انسان کی جتنی ہمت ہو اتنی ہی اس کی قدر و قیمت ہے اور جتنی مروت اور جوانمردی ہو گی
کرونا، سائنسی وجوہات اپنی جگہ ✍️تحریر و تحقیق: رضوان نقوی چین کےشہر ووہان سے کرونا وائرس شروع ہوا، دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آگئی۔ ممالک غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو گئے۔ ایسی مثال تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملتی۔ کورونا کو تیسری جنگ عظیم بھی کہا جا رہا ہے۔ نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ دنیا کے اقتصادی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔دنیا میں ایک جدید نظام کی تشکیل کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ یہ تحقیقات بھی جاری ہیں کہ یہ خطرناک وائرس
یہ اہل کلیسا کا نظامِ تعلیم تحریر : مقدّر عباس باپ زندگی کی آخری گھڑیاں گزار رہا تھا۔ اپنے چھوٹے بچوں پر مایوسی سے لبریز نگاہ ڈالی ۔ قریب بیٹھے عزیز سے کہا! میرے عزیز میں جلد سفر ابدی کی طرف کوچ کر جاؤں گا۔ نہیں معلوم میرے بعد میرے نو نہالوں پر کیابیتے گی۔ تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ انہیں کنڈ)پشت( نہ کرنا یعنی ان کا خیال رکھنا۔باپ اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔غم تازہ،احساس یتیمی کا ابتدائی ایام میں بہت خیال رکھا گیا لیکن زمانہ بیتنے کے ساتھ ساتھ اس عزیز نے وصیت
جہاد بالقلم کی اہمیت تحریر : عارف حسین حق و حقیقت اور سچائی تک پہنچنے کیلئے کتاب و قلم بہترین ذریعہ ہے۔ جب سورج افقِ عالم پر نمودار ہوتا ہے تو کائنات کی ہر چیز اپنی صلاحیت و ظرفیت کے مطابق اس سے فیضیاب ہوتی ہے حتی ننھے ننھے پودے بھی اسکی کرنوں سے نمود کا رزق حاصل کرتے ہیں اور غنچہ و کلیاں رنگ و نکھار پیدا کر لیتی ہیں۔ تاریکیاں کافور اور کوچہ و بازار اجالوں سے بھر جاتےہیں۔ اسی طرح عرب کی سنگلاخ وادیوں میں قدرت کی تجلییوں سے اسلام کا سورج جب طلوع ہوا تو دنیا
بسم اللہ الرحمن الرحیم امام مہدی ؑ، امید بشریت تحریر و تحقیق: رضوان حیدر نقوی rizwanaqvi14@gmail.com مایوسی اور ناامیدی گناہان کبیرہ میں سے ہے۔ روایات کے مطابق مایوسی اور ناامیدی کو شرک کے بعد دوسرا بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ناامیدی اخلاقی رزائل میں سے بھی ہے۔ قرآن مجید میں پروردگار فرماتا ہے: لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ (امر، ۵۳) اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔ قرآن کریم میں ایک اور جگہ ارشاد باری تعالی ہے: قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ

تبلیغات

محل تبلیغات شما

آخرین ارسال ها

آخرین جستجو ها

روزمرگی